کامیابی ملی تو وکلا کی توقیر میں اضافہ ترجیح:اعجاز پرویا
وزیرآباد(نا مہ نگار)امیدوا ر برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد اعجاز احمد پرویا اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ذیشان اقبال چٹھہ نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔
کامیابی ملی تو وکلاء کی توقیر میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہوگی،ایسا کوئی وعدہ نہیں کرینگے جو پورا نہ ہوسکے ،وکلاء کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔وکلاء مستنصر علی گوندل،عمران عصمت ،بشارت علی سندھو،افتخار احمد چوہان،عدنان شکر گورائیہ،عمران اکرم ٹھکراء،مسعود مغل،وقار احمد رندھاوا،شمشاد حیدر چٹھہ،میاں منصور الرحمن سلیمی،محمد ارشد کنگ،ممتاز چٹھہ،عمران کھوکھر کی ساتھیوں سمیت مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔عمران عصمت نے کہا کہ انشا اللہ بار ممبران اعجاز احمد پرویا اور ذیشان اقبال چٹھہ کو بار ممبران ووٹ دیکر کامیاب کر ائینگے ۔اعجاز احمد پرویا اور ذیشان اقبال چٹھہ نے کہا کہ وکلاء برادری کا ہم پر اعتماد ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں وکلاء کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے کامیاب ہو کر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے اجتماع وانفرادی مسائل کے حل اور انکے حقوق کے تحفظ کی خاطربھرپور جدوجہد کرینگے ۔