لالہ موسیٰ:ٹریفک حادثات ، 2 افرادجاں بحق ،13 زخمی

لالہ موسیٰ:ٹریفک حادثات ، 2 افرادجاں بحق ،13 زخمی

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )ٹریفک کے 3 حادثات میں 2 جاں بحق ،13 زخمی ،تفصیل کے مطابق آزاد کشمیر کے موضع سلانواں کا موٹر سائیکل سوار حافظ راشد ولد محمد منظور قوم راجپوت موضع بھدر درس سے اپنی بھتیجی کو لے کر واپس آ رہا تھا کہ۔۔۔

 موضع سدھ اڈا کے قریب سواریوں سے بھرے رکشہ کا ٹائر کھل گیا۔پیچھے سے آنے والا موٹر سائیکل سوار رکشہ سے ٹکرا کر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس لالہ موسیٰ کے نواحی گاؤں پنجن کسانہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹائر برسٹ ہوجانے کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، طاہر زمان ولد خان محمد سکنہ بجیران کھاریاں ،اقبال بی بی زوجہ محمد اشرف گوجرانولہ ،محمد اشرف ولد سراج دین گوجرانولہ ،مقدس رانی زوجہ جہانگیر جہلم ،محمد جہانگیر ولد محمد اشرف جہلم، اظہرہ بی بی زوجہ اشرف سکنہ راولپنڈی ،محمد آیان ولد محمد جہانگیر سکنہ جہلم،کائنات حسن دختر حسن محمد سکنہ سیالکوٹ، مسکان دختر اسد سکنہ اسلام آباد ،فرزانہ زوجہ ذوالفقار سکنہ سیالکوٹ ودیگر زخمی ہوگئے ، جبکہ محلہ کریم پورہ کا نوید غوری یوٹرن پر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں