ڈی سی کی کھلی کچہری، سائلین کی داد رسی کے احکامات

ڈی سی کی کھلی کچہری، سائلین کی داد رسی کے احکامات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد جاری، تمام سرکاری دفاتر میں پبلک ڈیلنگ کے اوقات صبح 10 بجے سے ساڑھے 12 پر بھی عملدرآمد جاری ہے ۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اپنے دفتر کے احاطہ میں سائلین کے مسائل کی سماعت اور موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سائلین کی فوری داد رسی کے احکامات دئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائلین کو بلا وجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔ قانون کے مطابق فوری مسائل کو حل، شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔ڈی سی دفتر میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خود سائلین کے مسائل سنے ، متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی احکامات جاری کئے ۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے ریونیو، نکاسی آب، صفائی ستھرائی، صحت، تعلیم اوردیگرصوبائی محکموں کے متعلقہ درخواستیں دیں۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں کو احکامات جاری کیے ۔ اُنہوں نے محکموں پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی داد رسی حکومتی پالیسی ہے ، شکایات کے فوری ازالہ کے لیے تمام محکمے آپسی کوآرڈینیشن مربوط بنائیں اور سائلین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں