انٹر بورڈ امتحان کی طرز پر 9 ،10 ویں امتحان کا فیصلہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایجوکیشن ریفارمز پروگرام پر مکمل عملدرآمد کے عملی اقدامات، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی طرز پر9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلباء و طالبات کے اسی طرز پر امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ شیڈول جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ثابت کرنا ہے کہ ہمارے سرکاری سکول معیارتعلیم میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ ہمارے اساتذہ اعلٰی تعلیم یافتہ، سکول کیمپس وسیع رقبے پر اور تمام سہولیات سے آراستہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اور آپ میں سے اکثر انہیں سرکاری سکولوں سے تعلیم یافتہ ہیں۔ میرا مشن اور مقصد ہے کہ وسائل کی کمی کسی بچے کے کامیاب مستقبل میں رکاوٹ نہ بنے ۔ جو بچہ ہمارے سرکاری سکول میں پڑھتا ہے وہ پاس ہونے کے بعد معاشرے کے کامیاب فرد بنیں۔ ڈپٹی کمشنر کو ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران نے بتایا کہ سکولوں میں صفائی ستھرائی، ڈینگی مچھر سے آگاہی، تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ بچوں میں خود اعتمادی پیدا کریں، انہیں تقاریر، تلاوت قران کریم، نعت رسول مقبول ؐ سمیت مقابلہ جات میں شرکت لینے کی تربیت دیں۔ اساتذہ بھرپور محنت کریں تاکہ ضلع کے تمام سکولوں میں زیرتعلیم سو فیصد بچے بورڈ امتحانات میں پاس ہوں اور بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں بھی لیں۔