حافظ آباد:گلی محلے اور شاہرائیں کچرا کنڈی بن گئیں

حافظ آباد:گلی محلے اور شاہرائیں کچرا کنڈی بن گئیں

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )شہر میں وزیر اعلیٰ کا ستھراپنجاب پروگرام دھرے کا دھرارہ گیا۔شہر کے گلی محلے اور شاہرائیں کچراکنڈی بن گئیں۔ گزشتہ دو روز سے خاکروب اور عملہ صفائی غائب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر میں گزشتہ دوروز سے گلی محلوں اور شاہراؤں سے عملہ صفائی اور خاکروب غائب دیکھائی دے رہے ہیں جس سے اب نہ گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جارہاہے اور نہ ہی شاہراؤں اور گلی محلوں سے بلکہ اسوقت شہر کی تمام شاہراؤں پر کوڑے کرکٹ اور کچرے کے بڑے بڑے ڈھیر پڑے دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ٹیچر ز کالونی میں واقع ضلعی سیکریٹریٹ کے گلہ میں بھی گٹروں کے ابلنے سے علاقہ مکینوں کا گزرنا محال بن چکا ہے ۔شہریوں نے خاکروبوں اور عملہ صفائی کے غائب ہونے اور شہر کے کچرامنڈی میں تبدیل ہونے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے ستھراپنجاب کی بہت بڑی ناکامی قراردیا ہے ۔اس سلسلہ میں جب میونسپل کمیٹی کے ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کا ٹھیکہ اب ایک کمپنی کو دے دیا گیا اور وہ ہی اسکی ذمہ دارہے لیکن دوسری جانب ابھی تک اس کمپنی کے ملازمین کسی بھی جگہ پر کام کرتے دیکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں