گجرات:مصروف شاہراہوں پر غیرقانونی تجاوزات کا خاتمہ

گجرات:مصروف شاہراہوں پر غیرقانونی تجاوزات کا خاتمہ

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی ابرارجوڑا نے ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کے ہمراہ شہرکادورہ کرتے ہوئے تاجروں سے ملاقاتیں کیں اورٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل سنے۔۔۔

اس موقع پر سٹی سیکرٹری اطلاعات اسد اﷲ بٹ ودیگربھی ہمراہ تھے ۔انہوں نے چوک پاکستان، مسلم بازار، سرکلر روڈ، شاہجہانگیرروڈ،تمبل بازار،کچہری روڈ سمیت دیگر مصروف شاہراہوں کادورہ کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں غیرقانونی تجاوزات فی الفورختم کرتے ہوئے تاجروں کو اپنی دکانوں کے اندر سامان رکھنے کی ہدایات جاری کیں،ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان نے مسلم بازارکے داخلی راستے پرغیرقانونی موٹرسائیکل سٹینڈ وریڑھیاں بھی ختم کرادیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں