ہسپتالوں،مراکز صحت،سکولوں کی تعمیر و مرمت کا حکم

ہسپتالوں،مراکز صحت،سکولوں کی تعمیر و مرمت کا حکم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن میں سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں اور پرانے فنڈز کو دسمبر تک خرچ کرنے کا حکم دے دیا۔

 ہسپتالوں ،مراکز صحت اور سکولوں کی تعمیرو مرمت اورسہولیات کے فقدان کو ختم کرنے کیلئے اداروں کو ہدایت کردی گئی جس کی رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کیجائے گی، 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی جس کے باعث جانچ پڑتال کرکے غفلت کے مرتکب سکولو سربراہان اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، سکولوں کے پاس ایس ایم سی اورایف ٹی ایف میں خطیر فنڈز پڑ ے ہیں جن کو کئی سا لوں سے استعمال نہیں کیا گیا انہیں خرچ کرکے رپورٹ ارسال کی جائے گی، اسی طرح ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کے فنڈز استعمال کئے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں