کامونکے :سوئچ بورڈ ٹھیک کر تے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کامونکے :سوئچ بورڈ ٹھیک کر تے  نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کامونکے (نامہ نگار)گھر میں الیکٹرک سوئچ بورڈ ٹھیک کرتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

گزشتہ رات ایمن آباد محلہ دربار یوسف قادری والا کے محمد ندیم کا18سالہ بیٹا شہروز گھر میں الیکٹرک سوئچ بورڈ ٹھیک کررہا تھا کہ تار سے اچانک ہاتھ چھو جانے سے وہ چمٹ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ایمن آباد پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں