تھیلے سیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسرکے مریض بچوں کیلئے خون کے ریکارڈ عطیات
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا) تھیلے سیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسرکے مریض بچوں کیلئے خون کے عطیات دینے کیلئے خصوصی کیمپ کا انعقاد چک چٹھہ(حافظ آباد)میں کیا گیا۔
سندس فاؤنڈیشن کیلئے لگائے جانے والے بلڈ ڈونیشن کیمپ کی میزبانی ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ نے کی جبکہ کیمپ میں گوجرانوالہ ڈویژن کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں خون کا عطیہ دیا۔ کیمپ میں800سے زائد بلڈ بیگ عطیہ کئے گئے جو حافظ آباد ضلع میں ایک ہی وقت میں خون کے ریکارڈ عطیات ہیں۔