ڈسکہ :ہیڈ ماسٹر کے کمرے خاتون محبوس ،تشدد پر مقدمہ درج
ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول ڈسکہ کے ہیڈ ماسٹر کے کمرے میں خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے پرمقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق گلی چھینیاں والی کی بشریٰ بی بی پرنسپل آفس میں ضروری کام کے سلسلہ میں آئی کہ اسی دوران ڈسکہ روڈ کا خالد محمود آگیا اور خاتون کوتشددکانشانہ بناناشروع کردیا ،خاتون کوبالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور ہیڈماسٹر کے آفس میں بند کرکے دوبارہ تشددکانشانہ بنا یا اور دھمکیاں دیں۔ بتا یا گیا ہے کہ خاتون نے ملزم کیخلاف فیملی کورٹ میں دعویٰ دائرکررکھا ہے ملزم خاتون کو پیروی سے منع کررہا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔