مہندی کی تقریب میں فائرنگ ،2افراد گرفتار

مہندی کی تقریب میں فائرنگ ،2افراد گرفتار

منڈیکی گورائیہ، ڈسکہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )پابندی کے باوجود مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا سمیت 9افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ صدرپولیس کو اطلاع ملی کہ موضع ڈلیکے میں عرفان گجر کی مہندی کی تقریب میں ابوبکر’محمداحمد اور 6نامعلوم ہوائی فائرنگ کررہے ہیں ،پولیس نے چھاپہ مارکر ابوبکر اور محمداحمد کو گرفتارکرلیا جبکہ دولہا اور 6نامعلوم افراد پولیس کو چکما دیکرفرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں