ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،انتظامی اقدامات کو سراہا

ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،انتظامی اقدامات کو سراہا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس ، اجلاس کی صدارت کنوینئر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی محمود بشیر ورک،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کی۔

اجلاس میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم، عمران خالد بٹ، عمرفاروق ڈار، اخترعلی خاں، قیصر اقبال سندھو، محمد نواز چوہان سمیت دیگرشریک تھے ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حکومتی خدمات کو بہتربنانے ، ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین ڈی سی سی و ایم این اے محمود بشیرورک اوردیگرممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر کے شہرکی بہتری کے حوالے سے اقدامات کو سراہا ۔ اجلاس میں ترقیاتی کاموں کو سراہا گیا اور میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹیز ، ورلڈ بینک پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے منصوبوں کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے فورم کو آگاہ کیا۔ محمود بشیر ورک،ڈپٹی کمشنر نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ تمام محکمے اس بات کو یقینی بنائیں کہ منتخب عوامی نمائندے جو بھی عوامی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اس معاملے یا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔جن محکموں میں افسروں کی سیٹیں خالی ہیں ان سیٹوں پر تعیناتی کیلئے متعلقہ فورم کو خط لکھیں تاکہ تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں