مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ،خواتین سے بد تمیزی

 مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ،خواتین سے بد تمیزی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر میں مختلف بس سٹینڈوں سے روٹس پر چلنے والی مسافر گاڑیوں میں اوولوڈنگ اور خواتین سے بدتمیز ی۔۔۔

 ٹرانسپوٹرو ں نے روز کا معمول بنالیا۔ سیالکوٹ اور گردونواح میں چلنے والی ویگنوں اوربسوں میں مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کرنا اور دوران سفر مسافر خواتین سے ٹرانسپورٹ عملہ کی جانب سے غیر مناسب رویہ روارکھا جاتا روزانہ کا معمول بن چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کھلے عام زائد کرایوں کی صورت مین لوٹ مار کا بازار گرم ہونا بھی انتہائی اذیت ناک ہے ۔ ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ منتھلیاں ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹی سیٹیں لگا کر گنجائش سے زائد سواریاں بٹھانے پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں