تحصیل نوشہرہ ورکاں ویٹرنری وزرعی لیبارٹری سے محروم

تحصیل نوشہرہ ورکاں ویٹرنری وزرعی لیبارٹری سے محروم

تتلے عالی(نامہ نگار) تتلے عالی سمیت نوشہرہ ورکاں تحصیل کے دیہی علاقے ویٹرنری وزرعی لیبارٹری سے محروم،کسان اورمویشی پال افراد تشخیص کیلئے گوجرانوالہ جانے پر مجبورہیں ۔

جانوروں کے امراض کی تشخیص اور زرعی رقبہ کے مٹی،ٹیوب ویلوں کے پانی کے تجزیہ کیلئے تتلے عالی سمیت تحصیل نوشہرہ ورکاں کے دیہاتی علاقوں میں کوئی بھی سرکاری ونجی لیبارٹری قائم نہیں جس سے مویشی پال افراداور کسانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔مویشیوں کی بیماریوں کی تشخیص کیلئے جانوروں کا خون،پیشاب،گوبر گوجرانوالہ میں قائم ویٹرنری لیبارٹری میں لے جانا پڑتا ہے جبکہ زرعی زمین کی مٹی اور ٹیوب ویلوں کا پانی کی تجزیاتی رپورٹ کیلئے بھی کئی چکر لگانے پڑتے ہیں اس دروان جانور موت کے منہ میں چلا جاتا ہے جبکہ زرعی رقبہ مختلف ضروریات کمی اور ٹیوب ویلوں کا پانی کالے وسفید کلر کا شکار ہوجاتا ہے ۔مقامی کسانوں اور مویشی پال افراد خان محمد گادی،رانا طیب مقصود ،رانا محمد علی،محمد امین،شبیر انصاری،ساجد علی،افتخار احمد،محمد حسین ودیگر نے نوشہرہ ورکاں یا کسی قریبی علاقہ میں ویٹرنری وزرعی لیب کے قیام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں سہولت قریب ترین میسر ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں