جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے :عمر ڈار

 جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے :عمر ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغض میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے ، نام نہاد قوم پرست جماعتوں نے بھی پشتونوں کی تضحیک پر چپ سادھ لی ہے ۔

 پر امن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ،ملک توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے ،احتجاج سے کوئی نہیں روک سکتا، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے ، کوئی ہمیں روک نہیں سکتا، جو ظلم ہوا ہے اس کیخلاف ہر حد تک جائیں گے ، انٹرنیشنل فورم پر بھی آواز اٹھائیں گے ۔ عمر فاروق ڈار نے رستم بھلی کے صاجنرادے نصیر بھلی کی شادی میں تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشتو زبان بولنے والوں کو قیدی وین میں ڈال دیا جاتا ہے ، غریب پشتونوں کو پی ٹی آئی کارکن ظاہر کرکے ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہماری لیڈر شپ کو ناجائز جیل میں رکھا جا رہا ہے ۔ عوام بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ غیر قانونی حکومت کیخلاف آواز اٹھائیں۔ بعدازاں انہوں نے علی رضا قادری کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب میں طاہر سلطان،باؤ امجد لطیف بٹ ،حسن سرفراز بھلی کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں