عالم چوک:وار داتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )عالم چوک میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور موبائل فون سے محروم ہو گئے ۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے علاقے عالم چوک میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فہد سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔کوٹ اسحاق میں چور اویس کے گھر چھت کے راستے داخل ہو کر الماری کے تالے توڑ کر 3 لاکھ روپے اور 4 موبائل فون لے گئے ۔ عالم چوک کے ہی رہائشی عمران کے گھر سے چور 46 ہزار روپے لے گئے ، ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کا گشت نہ ہونے سے ڈاکو سرعام راہگیروں کو لوٹ رہے ہیں، لوگوں نے سی پی او رانا ایاز سلیم سے اپیل کی ہے کہ عالم چوک اور گردونواح میں پولیس کے گشت کو موثر بنایا جائے ۔