ایم سی ڈسکہ کا معطل فنانس آفیسر سرکاری کوارٹر پر قابض
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے معطل ہونیوالے میونسپل آفیسر فنانس نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں ۔۔۔
معطلی کے باوجود سرکاری کوارٹر میں ابھی تک رہائش پذیر چند روز قبل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں عرصہ تقریباََچھ سال سے تعینات میونسپل آفیسر فنانس میاں عثمان کو کرپشن ’بدعنوانی اور د کانداروں سے پیسے اکٹھے کرنے کیلئے اپنے ساتھ پرائیویٹ بندے رکھنے اور ریکارڈ برانچ میں طلاقوں اور نکاح پر سیاسی اثر و رسوخ کی بناء پر اپنے پرائیویٹ ڈیلی ویجز ملازم رکھنے پرمعطل کردیاتھا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے معطل ہونیوالے میونسپل آفیسر فنانس میاں عثمان نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں اور معطلی کے باوجود ابھی تک میاں عثمان نے اپنے ساتھ پرائیویٹ ڈیلی ویجز ملازمین کو رکھاہوا ہے اور خودبھی میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے دفتر میں سرکاری کوارٹر میں رہائش پذیر ہے ،رابطہ کرنے پرمیونسپل کمیٹی ڈسکہ نے بتایاکہ متعدد بار انہیں سرکاری کوارٹرچھوڑنے بارے کہہ چکے ہیں ایسے لگتا ہے جیسے وہ کسی کے اشارے کا انتظار کررہے ہیں۔