ڈسکہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا :وزیر بلدیات

ڈسکہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا :وزیر بلدیات

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔۔۔

 ڈسکہ کی سڑکوں، گلیوں ، سیوریج اور سٹریٹ لائٹس کے درجنوں منصوبے کی تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے ڈسکہ شہر کے درینہ مسائل حل ہونگے اور ڈسکہ کی عوام سے کئے گئے وعدے بھی ایفا ہونگے ۔ یہ بات انہوں نے گلہ تیلیاں والا، محلہ راجپوتاں، محلہ موتی مسجد اور محلہ حق پورہ جی ٹی روڈ پسرور تک ٹف ٹائلز اور سٹریٹ لائٹس لگانے کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ صدر مسلم لیگ ن ڈسکہ محمد عظیم بٹ، ندیم بٹ، سلمان اسلم، نصر اﷲ چیمہ ایڈووکیٹ ، رسالت گجر، ظفر اقبال بٹ سابق کونسلر کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان ڈسکہ موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک نے ترقی کی ہے اور خدمت کی سیاست اس کا وطیرہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرہم نواز شریف صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا لاہور میں کوڑا کی ڈور ٹو ڈور لفٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور جلد ہی صوبہ کے دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کا آغاز کیا جائیگا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں