گیس پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر کا استعمال،200 گھروں کے کنکشن منقطع،میٹر ضبط
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گیس کا پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سوئی ناردرن گیس ٹیموں کی کارروائی کا سلسلہ جاری، ٹیموں نے نومبر کے مہینے میں کمپر یسر کا استعمال کرنے والے 200سے زائد گھروں کے میٹر اتار لیے ۔
کمپریسر کا استعمال کرنے والوں کا کنکشن منقطع کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمپر یسر کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے سات ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جنہوں نے شہر کے مختلف علاقوں باغبانپور،گرجاکھ،ماڈل ٹاؤن،پیپلز کالونی،مسلم ٹاؤن اور دھلے میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 200سے زائد گھروں کے میٹر اتار لیے ۔گلی محلوں میں لگے ان کمپریسر کی وجہ سے شہریوں کے گھروں تک گیس نہیں پہنچ پا رہی تھی جس پر سوئی گیس کی ٹیموں نے کارروائی کی ہے ۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے میٹر اتارے گئے ہیں ان کو بھاری جرمانہ ہو گاور میٹر بھی سردیوں کے بعد لگائے جائیں گئے ،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کمپریسر کا استعمال روک دیں ۔