کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
کامونکے (تحصیل رپورٹر )وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ رات گوجرانوالہ کے عبدالرحمن سے جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دو ڈاکو بارہ ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔
چنڈالی کے علی حیدر سے بہار شاہ قبرستان کے نزدیک دو ڈاکو سات ہزار اور موبائل چھین کر لے گئے ۔ٹبہ محمد نگر کے سفیان،جہانزیب اور عبدالرحمن سے لیڈی پارک روڈ پر تین ڈاکو چالیس ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔بورے والا کے عاقب جاوید اور فیصل سے پاک ٹاؤن کے قریب دو ڈاکو ساڑھے پانچ ہزارروپے اور دو موبائل چھین کر لے گئے ۔ پاک ٹاؤن کے ابراہیم سے دو ڈاکو ڈیڑھ لاکھ چھین کر فرار ہوگئے ۔ اولکھ آباد کے مبشر کے گھر سے چور پچاس ہزارروپے لے گئے ۔فیصل ٹاؤن کے ملک عبدالستار کی چنے بھوننے والی بھٹی سے چور ریڑھی،چارپائی،چولہا،خالی تھیلے اور دیگر سامان لے گئے ۔منڈیالہ پونائچ کے نصیر احمد کی موٹر سائیکل کارخانہ کے باہرسے چوری ہوگئی جبکہ درگاہ پور میں حماد کی حویلی سے چور ٹوکہ مشین،بجلی کی موٹر اور دیگر سامان لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔