ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی کتاب \'\'سیاہ جھوٹ\'\' کی تقریب رونمائی
وزیرآباد(نامہ نگار)سپوت وزیرآباد ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی کتاب \'\'سیاہ جھوٹ\'\' کی تقریب رونمائی ہو ئی ۔
تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ قاسم علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی اچھوتی تحریریں علم و ادب میں ایک بہترین اضافہ ہیں جو سماجی مسائل معاشرتی بگاڑ کی بھی عکس بندی کرتی ہیں ۔ شاہد نذیر چوہدری نے کتاب میں موجود غیر روایتی مضامین کی تعریف کی اور وضاحت کی کہ یہ تخلیق انسانی جذبوں کی پیچیدگیوں کو عیاں کرتی ہے ۔ ڈاکٹر ذیشان رفیع راجپوت نے اس اہم تصنیف کی فکری بنیادوں کو اجاگر کرتے ہوئے کتاب کی ادبی حیثیت کو مثالی قرار دیا۔افضل طاہر وزیرآبادی اور معروف طبیب حکیم راحت نسیم سوہدروی نے کہا کہ یہ کتاب نئی نسل میں بیداری پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔