کرکٹ میچ ،شیخو پورہ بار نے لاہور بار کو ہرا دیا
وزیرآباد(نا مہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآبادکے زیر اہتمام آل پاکستان لائرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کا فائنل شیخو پورہ کی بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔۔۔
شیخوپورہ بار نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت اپنے نام کی،تقریب میں امیدوار برائے ممبر پنجاب کونسل رضا سبحانی سیالکوٹ سیٹ،نوید وڑائچ ممبر پنجاب بار کونسل گجرات سیٹ، شمشاد احمد باجوہ ممبر پنجاب کونسل سیالکوٹ سیٹ، قاسم محمود باجوہ ممبر پنجاب بار کونسل منڈی بہا ؤ الدین،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ،صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن وزیرآباد رانا خلیل احمد خان،امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار وزیر آباد اعجاز احمد پرویا،عباس احمد چیمہ،عمران عصمت ،سی ای او ٹریول کنسلٹنٹ نجم الہدیٰ،رانا قیصر کپتان نوشہرہ بار،میاں صفدر کپتان قومی لائرز کرکٹ ٹیم پاکستان،محمد فاضل خان نائب کپتان،محمد آصف شاہ نیشنل پلیئر ،ضیا الصبور خان ،علی عباس ملہی،محمد عبد اللہ بٹ،عمران اکرم ٹھکرا ،شبیر اکرم چیمہ،شہریار چیمہ،آفتاب احمد چیمہ (افضل میرج ہال)،صدر انجمن پٹواریا ں شاہد انصر گورائیہ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔