گجرات:ڈپٹی کمشنر کاسینٹ میری ہائی سکول کا دورہ،کرسمس کیک کاٹا

گجرات:ڈپٹی کمشنر کاسینٹ میری  ہائی سکول کا دورہ،کرسمس کیک کاٹا

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سینٹ میری ہائی سکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ سے ملاقات کی ۔ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کرسمس کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر فادر عادل شمعون، فادر عابد سلیم اور فادر امانت چمن و دیگر تقریب میں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو خوشیوں میں شریک کرنا بین المذاہب ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے سینٹ میری ہائی سکول کے طلبا اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے مختلف ایجوکیشنل سٹالز لگائے اور مختلف ٹیبلو پیش کیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں