زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانا ئی پر منتقل کرنا احسن اقدام :عرفان چٹھہ
جامکے چٹھہ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا گرین ٹریکٹر اور کسان کارڈ کے بعد ٹیوب ویلوں کو سبسڈی کے تحت سولر پینل پر منتقل کرنا احسن اقدام ہے ۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین سی ایم پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی عدنان افضل چٹھہ کے بھائی عرفان افضل چٹھہ نے اپنے ڈیرے سلہوکی چٹھہ میں کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں8ہزار بجلی و ڈیزل سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے ۔ حکومت پنجاب اس منصوبے پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دے گی ۔