وزیر دفاع کے محمود غزنوی بارے بیان پر احتجاجی مظاہرہ

 وزیر دفاع کے محمود غزنوی بارے بیان پر احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے سلطان محمود غزنوی کو \"لٹیرا\" قرار دینے کے متنازع بیان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 اس مظاہرے میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین شعبہ خدمتِ خلق، چودھر ی شفیق الرحمٰن وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔ شفیق الرحمٰن وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلطان محمود غزنوی اسلامی تاریخ کے ایک عظیم سپاہی اور حکمران تھے ، جنہوں نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان نے پوری قوم کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور یہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اس بیان کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ خواجہ آصف فوری طور پر اپنے الفاظ واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں۔احتجاج میں شریک گوجرانوالہ کے عوام نے خواجہ آصف کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ایسے بیانات قومی اتحاد اور تاریخی ورثے کیلئے نقصان دہ ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی جذبات کے ساتھ کھڑی ہے اور مستقبل میں ایسے کسی بھی بیان کے خلاف اپنا مؤقف واضح کرتی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں