جامکے چٹھہ:ہوٹلوں پر ناقص صفائی،مضر صحت کھانے

 جامکے چٹھہ:ہوٹلوں پر ناقص  صفائی،مضر صحت کھانے

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)جامکے چٹھہ اور گردونواح کے مختلف قصبات کے ہوٹلوں پر ناقص صفائی اور مضر صحت کھانوں کی فروحت دھڑلے سے جاری۔۔۔

 شہری ہسپتال پہنچنے لگے ،فوڈ اتھارٹی کاروائی کرنے سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ اور گردونواح کے مختلف قصبات جن میں ساروکی چیمہ، منڈیالہ چٹھہ سلہوکی چٹھہ دلاور چیمہ جامکے چٹھہ کے مین بازار ،جامکے چٹھہ پھاٹک جامکے چٹھہ کے اڈا پر قائم ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، مضر صحت کھانے کھانوں میں کیڑے مکوڑے نکلنا روز کا معمول ہے ۔ہوٹلوں میں کام کرنے والے باورچی سے لے کر ویٹر تک ہر شخص کے ناخنوں میں میل ، گندے کپڑے ان کے جسم سے بد بو آتی ہے ۔شہری ان ہوٹلوں کے کھانے کھا کر اکثر بیمار ہونے لگے ،شہریوں نے مطالبہ  کیا کہ ان ہوٹلوں کو فی الفور بند کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں