گجرات:17 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں، 8رہا
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف تھانہ رحمانیہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں تنویر احمد گوندل سمیت 17 ملزمان کی ضمانتیں دہشت گردی۔۔۔
کورٹ گوجرانوالہ سے منظور 8 ملزمان رہاجبکہ 9 ملزمان کے مچلکہ تاحال جمع نہ ہوسکے ،انسداد دہشت گردی کورٹ گوجرانوالہ ڈویژن کے جج محمد سلیم نعیم نے تحریک انصاف گجرات کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف تھانہ رحمانیہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ میں 17 ملزمان کی درخواست ضمانتیں بعد از گرفتاری 2/2 لاکھ روپے کے مچلکہ فی کس کے عوض منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ضمانت منظور ہونے والے ملزمان میں تنویر احمد گوندل ،علی رضا ،امیر حمزہ ،رفیق ،عبدالوہاب ،حسنین علی ،علی حیدر ،شہریار ،حسن رضا ،محمد متین سمیت 8 قریبی ملزمان کے مچلکے مدثر رضا مچھیانہ نے اپنے وکلاء کی وساطت سے جمع کروا دئیے ہیں جبکہ علی رضا سمیت 9 ملزمان کے تاحال مچلکہ جمع نہیں کروائے گئے ،،ملزمان کے اہلخانہ نے تحریک انصاف کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ خداراہ ہمارے بچوں کے بھی مچلکہ جمع کروائے جائیں تاکہ انکی رہائی بھی ممکن ہو،مدثر رضا مچھیانہ کے بھائی تکاثر رضا کے کہنے پر ہمارے بچے جلسے میں شرکت کے لئے گئے تھے ۔