ملازمین حقوق کی بحالی کے لیے سیسہ پلائی دیوار :پیٹا

ملازمین حقوق کی بحالی کے لیے سیسہ پلائی دیوار :پیٹا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ ، پیٹا پنجاب کے مرکزی صدر شکیل احمد اور پیٹا گوجرانوالہ کے چیف آرگنائزر محمد مسلم وڑائچ اور پیٹا گوجرانوالہ کے صدر عمران غنی نے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین اپنے حقوق کی بحالی کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ۔

حکومت پنجاب نے اراکین اسمبلی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے سرکاری ملازمین کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ۔ پنجاب حکومت نے پنشن اصلاحات کر کے پنجاب بھر کے ملازمین کے ساتھ سخت ظلم اور ناانصافی کی ہے ۔ عمر بھر کی خدمات کا صلہ مراعات ختم کر کے دیا گیا ہے ۔ اب مزاکرات کے چکروں میں ملازمین نہیں آئیں گے اور اپنے حقوق کی بحالی کے لیے سڑکوں پر بیٹھیں گے اور حقوق کے تحفظ تک تحریک جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں