راہوالی :چچا زاد بھائی نے خاتون کے مکان پر قبضہ کرلیا
راہوالی (نامہ نگار )نواحی گاؤں تلونڈی کھجور والی میں چچا زاد بھائی نے تین ساتھیوں سے مل کر خاتون کے مکان پر قبضہ کرلیا۔
لیاقت علی کھوکھر کی اہلیہ نے پولیس کودرخواست دی کہ وہ دن 11بجے گھر میں موجود تھی کہ اس کا چچا زاد بھائی عاصم کھوکھر اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دروازے کو تالا لگا کر چابی ساتھ لے گیا وہ غریب عورت ہے جبکہ ملزم بااثر ہونے کی وجہ سے اس کے مکان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے اس نے زبردستی تالا لگا دیا ہے تھانہ کینٹ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔