وزیرآباد:یونان کشی حادثے میں جاں بحق 2 بھائیوں کی غائبانہ نماز جنازہ

وزیرآباد:یونان کشی حادثے میں جاں  بحق 2 بھائیوں کی غائبانہ نماز جنازہ

وزیرآباد(نامہ نگار)یونان کشتی حادثہ میں وزیرآباد کے علاقہ رتی ٹھٹ کے دو بھائیوں کی موت کی تصدیق کے بعد ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

 اس موقع پر پورے گاؤں کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نواحی موضع رتی ٹھٹ کے وقاص اور وقار اشرف بھی اس کشتی میں سوار تھے جو 13 دسمبر کو بے رحم موجوں کی نذر ہوگئی، کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے نوجوان نے بتایا کہ وقاص اور وقار کشتی حادثہ میں ڈوبنے والے افراد میں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں