وزیرآباد کے نواحی علاقہ سوہدرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
وزیرآباد(نامہ نگار)دکھی انسانیت کی خدمت ہی دنیا و آخرت میں راحت کا باعث بنتی ہے ۔
عبدالرحمن کمبوہ ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے نواحی علاقہ سوہدرہ نئی بستی بمقام سیاسی و سماجی شخصیت عبدالرحمن کمبوہ کی رہائش گاہ پر زندگی ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ سوہدرہ پاکستان کہ زیر اہتمام ایریا مینجر محمد ولی الرحمان کی زیر نگرانی صبح 10 بجے سے لیکر دوپہر 4بجے تک میڈیکل فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرانس منیر ،لیڈی ڈاکٹر بلقیس فاطمہ اور زندگی ویلفیئر سوسائٹی کے عملے کے ارکان نے شرکت کی۔ میڈیکل فری کیمپ میں 300 مریضوں کا چیک اپ ہوا ،140مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ۔223مریضوں کو دوا دی گئی۔