میاں خیر محمد نون شہید اویسی قادری کے عرس کی تقریبات کاآغاز
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)مرکز تجلیات میاں خیر محمد نون شہید ولی اویسی قادری کے سالانہ عرس کی تقریبات کاآغاز دربار عالیہ پر چادر پوشی اور محفل میلاد ِ مصطفے ٰ ؐ کے ساتھ ہوا۔
محفل سے خطاب کرتے ہوئے درگاہ ِ عالیہ حضرت میاں خیر محمد نون ؒ کی مسجد مدنی کے خطیب علامہ شاہد محمود چشتی گولڑوی نے کہا کہ اولیا کرام کااتباع رسول معظم ؐ کا اتباع ہے ، اولیا کرام فروغ اسلام کا سبب ہیں، ہماری فلاح و بہبود بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے ،برصغیر میں اسلام اولیا کی وجہ سے پھیلا۔ میاں خیر محمدنون مادر زاد ولی کامل ہیں اور اﷲ تعالیٰ نے آپ کو دور درجے عطا فرمائے ۔ ایک درجہ شہادت کا اور دوسرا درجہ ولایت کا اور آپ اویسی قادری دو نسبتوں پر فائز ہیں ۔