سابق صدر ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ الیاس ریحان کی نماز جنازہ ادا
گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر )سابق ممبر پنجاب بار کونسل و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ الیاس حسین ریحان ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ سیشن کورٹ میں ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ، جوڈیشل افسر ،ممبر ان پنجاب بار کونسل عرفان سعید، ظہیر احمد چیمہ،فاروق کھوکھر،صدر بار عامر منیر باگڑی،سیکرٹری باررانا آفتاب خاں، سابق صدور ، سابق جنرل سیکرٹریز،وکلا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔