گلیانہ:قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر تقریب
گلیانہ (نامہ نگار )قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر گلیانہ پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ مقررین نے قائداعظم کی جدوجہد اور قیام پاکستان میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی ۔
صدر ملک مدثر اعوان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور قیادت نے ہمیں آزاد وطن دیا۔ انہوں نے طلبا کو قائداعظم کے اصولوں، اتحاد، ایمان اور تنظیم کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔تقریب میں ایس ایچ او تھانہ گلیانہ انور سرلہ، چیئرمین ڈاکٹر عنصر فاروق مغل ،راجہ وسیم سونی، داؤد بٹ گلیانہ ،راجہ عطا اللہ ملاگر،محمد شہباز تارڑ ،راجہ آفتاب ٹھوٹھ رائے بہادر بھی موجود تھے ۔