حافظ آباد:کمیونٹی ہال میں مسیحی افراد کیلئے کھانے کا اہتمام

 حافظ آباد:کمیونٹی ہال میں مسیحی افراد کیلئے کھانے کا اہتمام

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او فیصل گلزار نے کرسمس کے موقع پر مرکزی گرجا گھر کا دورہ کیا۔ مقامی سماجی تنظیم کی جانب سے کرسچین کالونی کے کمیونٹی ہال میں مسیحی افراد کے اعزازمیں منعقد کھانے کی تقریب میں شرکت بھی کی۔

 ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب مہم کے سینٹری ورکرز کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا ۔ حافظ آباد میں کرسمس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او فیصل گلزار نے شہر کے مرکزی گرجا گھر کا دورہ کیا اور وہاں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ،ریسکیو 1122 اور پولیس کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات اور بالخصوص سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ مقامی سماجی تنظیم کے محمدی دسترخواں کی جانب سے کرسچین کالونی کے کمیونٹی ہال میں مسیحی افراد کیلئے خصوصی کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ سماجی تنظیم کے آرگنائزر عبدالجبار رضا انصاری نے ڈپٹی کمشنر ڈی پی او اور مسیحی افراد کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محبت و پیار اور مذہبی ہم اہنگی کے فروغ کے سلسلہ میں سماجی تنظیم کی جانب سے کھانے کے اہتمام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں اور سرگرمیوں سے تمام مسالک اور اقلیتی افراد میں باہمی روابط، اخوت اور بھائی چارہ کا ایک مثالی تعلق قائم ہوتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کرسمس کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کی ستھرا پنجاب ٹیم کے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا ۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں