شہر بھربیسیوں مقامات پر رکشوں کے غیر قانونی اڈے

 شہر بھربیسیوں مقامات پر رکشوں کے غیر قانونی اڈے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)شہر بھربیسیوں مقامات پر غیرقانونی طور پر رکشوں کے اڈے قائم ہوگئے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا۔ بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر قانونی رکشہ اڈوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

گوجرانوالہ شہر میں موٹر سائیکل رکشوں کے بیسیوں غیر قانونی اڈے قائم ہیں ۔ جی ٹی روڈ،فلائی اوور کے نیچے ،سیالکوٹی ریلوے پھاٹک،گوندلانوالہ ریلوے پھاٹک،شیرانوالہ ریلوے پھاٹک کے گردونواح جگہ جگہ موٹر سائیکل رکشوں کے غیر قانونی طور پر اڈے قائم ہو گئے ہیں۔ان غیر قانونی اڈوں سے جی ٹی روڈ سے ملحقہ کاروباری مراکز اور ریلوے پھاٹک والی شاہراہوں پر ٹریفک کا جام رہنا معمول ہے ۔ پسرور روڈ،فتومنڈ روڈ،پیپلز کالونی،کالج روڈ،نوشہرہ روڈ،فیروز والہ روڈ،حافظ آباد روڈ،عزیز کراس،چن داقلعہ چوک ،نواب چوک،عالم چوک،کھیالی بائیپاس چوک،اروپ موڑ،فتومنڈ چوک،جناح روڈ بائیپاس چوک،رتہ بائیپاس،چھچھر والی چوک،فیروز والہ بائی پاس چوک سمیت اندون شہر جگہ جگہ قائم غیر قانونی اڈوں سے مزکورہ شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول ہے ۔ شہر سے باہر اور شہر میں داخل ہونے کیلئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔ شہریوں کا کہناہے کہ ریلوے پھاٹکوں اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر موٹر سائیکل رکشوں کے غیر قانی طور پرقائم اڈوں کے خلاف آپریشن کر کے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جا سکتا ہے ، ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر قانونی رکشہ اڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں