کرسمس کا پیغام انسانیت کیلئے عظیم خوشخبری ہے :ڈاکٹر مرقس شریف

 کرسمس کا پیغام انسانیت کیلئے عظیم  خوشخبری ہے :ڈاکٹر مرقس شریف

گوجرنوالہ (سٹی رپورٹر)کرسمس امن محبت صلح کا پیغام اور خدا تعالیٰ کی طرف سے انسانیت کیلئے عظیم خوشخبری ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیا آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے کرسمس کے موقع پر مسیحی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ خدا انسان سے محبت کرتا ہے اس لئے وہ انسان کے لیے آسانیاں پیدا کرتا اور مواقع فراہم کرتا ہے کہ انسان قربت خداوندی حاصل کرے ، مقدسہ صدیقہ مریم کی طرح مسیح کو قبول کرنے والوں کی زندگیوں میں تبدیلی رونما ہوئی اور انہوں نے صلح سلامتی کے شہزادے کے پیغام کو عام کیا تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن جائے ۔ پاسٹر مرقس نے مزید کہا کہ محب وطن مسیحی برادری کی تمام عبادات کا آغاز و اختتام ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعا سے ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں