جامکے چٹھہ کا شہر خاموشاں مسائل کی آماجگاہ بن گیا

جامکے چٹھہ کا شہر خاموشاں مسائل کی آماجگاہ بن گیا

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)جامکے چٹھہ کا شہر خاموشاں مسائل کی آماجگاہ بن گیا ، مناسب چار دیواری نہ ہونے سے جانوروں نے قبرستان میں ڈیرے ڈال لئے ،تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ کا بڑا قبرستان چار دیواری نہ ہونے سے جانوروں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔

 جانوروں کی آمدورفت کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے قبرستان میں جھاڑیاں اگ آئی ہیں قبرستان میں داخلی اور خارجی راستے پر نصب گیٹ بھی ٹوٹا ہوا ہے ، بجلی کا مناسب انتظام نہیں رات کے وقت میت دفنانے میں مشکل پیش آتی ہے ۔ شہریوں نے ڈی سی گوجرانولہ اور اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد پر زور دیا ہے قبروں کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے خصوصی طور پر جامکے چٹھہ کے قبرستان کی مکمل طور پر چار دیواری کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں