لدھیوالہ وڑائچ:قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب

لدھیوالہ وڑائچ:قائد اعظم اور نواز شریف  کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگا ر ) مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حاجی امان اﷲ کے ڈیرے پر قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی قریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی امان اﷲ وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے خصوصاً پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عوام کے لئے روزگار کے بے شمار ذرائع پیدا کئے ہیں نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے دینے کی سکیم، فری سولر پینل کے ساتھ ساتھ کسان کارڈ اور سبسڈی پر ٹریکٹر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں