ڈسکہ:اجتماعی شادیوں کی تقریب جہیز پیکیج اور طعام کی رقم تقسیم
ڈسکہ(نامہ نگار )خلق محمدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،بابا جی خالد محمود مکی مدنی کی زیر سرپرستی اور صاحبزادہ عثمان خالد کی زیر نگرانی مستحق بچیوں کو جہیز پیکیج اور طعام کی رقم دی گئی۔
تقریب کی صدارت فرزند ڈسکہ چیئرمین خلق محمدی فاؤنڈیشن صاحبزادہ عثمان خالد نے کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سابقہ ایم پی اے آصف باجوہ،ظہیر نذیر چودھری ، چودھری عامر منظور،آغا سجاد، شہباز علی محسن چیئرمین پریس کلب ،سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ عاطف رضا پاشی ،رانا سلمان ،مولانا قمر اور دیگر شامل تھے ۔مقررین نے کہا بابا جی خالد محمود مکی مدنی کی فیملی ڈسکہ والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں بیٹیوں کی شادیاں لنگر خانے ڈسپنسریاں اور دیگر فلاحی کام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے ۔