محکموں کی مانیٹرنگ،ترقیاتی منصوبوں کیلئے جائزہ کمیٹیاں غیر فعال
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں اور دیگر محکمہ جات کی مانیٹرنگ کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے والے کمیٹیاں غیر فعال ،سابق دور حکومت میں تشکیل دی گئی۔
ایک بھی کمیٹی نے کسی تعلیمی ادارے ،ہسپتال ،مراکز صحت یا کسی سرکاری محکمہ جات کا جائزہ نہیں لیا موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ضلعی وتحصیل سطح پر سرکاری افسران ،ارکان اسمبلی اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل جوائنٹ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں جس کا کنونیئر ڈپٹی کمشنر کو بنایا گیا جبکہ کمیٹی ممبران میں اسسٹنٹ کمشنرز ،ارکان اسمبلی اور حکومتی اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا تھا ،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ ،چیکنگ اور کاروائی کیلئے سفارشات ارسال کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں کو اختیارات دئیے گئے تھے کہ وہ کام نہ کرنے والوں اور محکموں کے لیے بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے اپنا کردارادا کریں مگرانسپکشنز کرنے والی کمیٹیاں غیر فعال پڑی ہیں ۔