قائد اعظم کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ :ناصر چیمہ

 قائد اعظم کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ :ناصر چیمہ

راہوالی(نمائندہ دنیا )ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے قاعداعظم محمد علی جناح جیسے مخلص عظیم ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے۔

 پاکستان کی تخلیق میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ناقابل فراموش ہے ہم رہتی دنیا تک اس کے احسان کو نہیں اتار سکتے ، ان خیالات کا اظہارایم پی اے محمد ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے علاقہ معززین سے د وران گفتگو کیا،انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار و نظریات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کو خوشحال بناسکتے ہیں اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم نے انکے اصولوں کو اپنے اپنے مفادات کی خاطر پس پشت ڈال دیا ہے آج پاکستان کے تمام سائل کی بنیادی وجہ ہی اصولوں اور قواعد کی خلاف ورزی ہے اگر ہم آج ہی قائد اعظم کے اصولوں اتحاد ،ایمان تنظیم پر عمل پیرا ہوں تو ملک پاکستان کا نقشہ بدل جائے اور وطن عزیز دوبارہ اس راہ پر گامزن ہوسکے جس کا خواب بانی پاکستان محمد علی جناح نے دیکھاتھا اس کے لیے ہمیں آپس میں باہمی ہم آہنگی محبت و اخوت کی فضا کو فروغ دینا ہو گا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں