یو نیک لائرز فورم نے عرفان وڑائچ کی حمایت کر دی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ کے انتخاب میں عرفان اﷲ وڑائچ ہر لحاظ سے ایک بہترین امیدوار ہیں اس لئے یونیک لائرز فورم نے متفقہ طور پر عرفان اﷲ وڑائچ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بات گروپ کوآرڈنیٹر ملک محمد رفیق کاشمیری ایڈووکیٹ نے ایک ظہرانہ میں گروپ کی جانب سے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گروپ نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور پروفیشنل امیدوار کا انتخاب کیا جاتا ہے سینئر ممبر گروپ مرزا حامد بیگ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمار ا گروپ ہمیشہ بار کے مفاد کو سامنے رکھ کر امیدوار کا فیصلہ کرتا ہے اس تناظر میں عرفان اﷲ وڑائچ بطور صدر مثالی کردار کے حامل ہیں ملک محمد اصغر اعوان عطاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم تمام گروپ ممبران عرفان اﷲ وڑائچ کی کامیابی کے لئے اپنا الیکشن سمجھ کر جدوجہد کریں گے ۔ حافظ محمد عمار رضا نے کہا کہ عرفان اﷲ وڑائچ وکلاء کے حقوق کے لئے جدوجہد کا بہت اچھا ریکارڈ رکھتے ہیں اور وہ بطور صدر بار کی عزت واحترام میں اضافہ کا باعث بنیں گے محمد الیاس بٹ ایڈووکیٹ نے خیالا ت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ عرفان اﷲ وڑائچ کا ماضی وکلاء کی خدمت کرنے میں مثالی حیثیت کا حامل ہے ۔ تقریب سے سابق صدر بار رانا نصر اﷲ خان، سابق صدر شاہد محمود میر ،امیدوار برائے صدر عرفان اﷲ وڑائچ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے یونیک لائرز فورم کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔