گوجرانوالہ ، وزیرآباد میں پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری کا آ غاز

گوجرانوالہ ، وزیرآباد میں پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری کا آ غاز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کسان خوشحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح گوجرانوالہ و وزیرآباد میں ساتویں زراعت شماری (پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری) کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اس موقع پر کہا کہ زراعت شماری کی خصوصی مہم جنوری سے فروری 2025 تک جاری رہے گی جس میں فصلوں، زمینوں کا سروے کیا جائے گا تاکہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے زراعت کے شعبے میں وسعت و جدت لائی جائے سکے اور پاکستان کو زرعی طور پر خود کفیل بنایا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ساتویں زراعت شماری خطے کی پہلی مربوط ڈیجیٹل زراعت شماری ہے ۔ اس شماری کے تحت ضلع گوجرانوالہ /وزیر آباد کی تحصیلوں، دیہات اور بلاکس کا احاطہ کیا جائے گا اورفیلڈ سٹاف ٹیبلٹ، ڈیجیٹل نقشوں اور دیگر ضروری سامان سے لیس ہوگا۔انہوں نے سپر وائزر اور شمار کنندگان اور دیگر متعلقہ سے کہا کہ تمام اہل کاران اپنی ذمہ داریاں جانفشانی سے ادا کریں۔ اور یقینی بنایا جائے کہ کوئی علاقہ یا کسان اس میں نظر انداز نہ ہوں تاکہ مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں