راہوالی:ٹرانسفارمر گرجانے سے بجلی بند، چھ گھنٹے صارفین خوار

راہوالی:ٹرانسفارمر گرجانے سے  بجلی بند، چھ گھنٹے صارفین خوار

راہوالی(نمائندہ دنیا )ٹرانسفارمر کے گرجانے سے بجلی بند، چھ گھنٹے تک بجلی گھریلو ،کاروباری نظام درہم برہم ۔

،سات گھنٹے بعد بجلی بحال، صبح چھ بجے کے قریب محلہ شریف فارم میں نصب بجلی کا ٹرانسفارمر گارڈکمزور ہونے کی وجہ سے ٹوٹنے پر زمین پر گرگیا جس سے بجلی نظام تقریبا چھ گھنٹے تک معطل ہوکر رہ گیادکاندار پریشان ہو گئے جبکہ گھریلوخواتین بچوں کا ناشتہ تیار کرنے میں پریشانی کا شکار ہو گئیں،اطلاع ملنے پر گیپکو عملہ مو قع پر پہنچا تو سات گھنٹہ بعد بجلی کو بحال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں