نئے ایکسپورٹر ز پر چیک اینڈ بیلنس بڑھا یاجائے :فہد رفیق

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)نائب صدر گجرات چیمبر فہد رفیق نے گجرات چیمبر میں ایف بی آر کے افسران سے میٹنگ کے۔
دوران اپنے خطاب میں کہا کہ سیلز ٹیکس کی ماہانہ ریٹرن فائل کرتے ہوئے ایک وینڈر کی طرف سے اگر سیلز ٹیکس ریٹرن لیٹ فائل ہو تو پورے نیٹ ورک میں کوئی بھی نہیں کر پاتا اس کا کوئی حل نکالا جائے کہ پوری چین متاثر نہ ہو۔ فیک انوائس کے حوالے سے کہوں گا کہ جو نئے ایکسپورٹر ہیں ان پر چیک اینڈ بیلنس زیادہ بڑھا لیاجائے ۔ سکندر اشفاق رضی سابق صدر نے ایل آر او کے متعلق مسائل کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں غیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر پورٹل میں نام یا دیگر کوئی تبدیلی کرنی ہوتو پہلے اس کا طریقہ کار آن لائن تھا لیکن اب اس کو مینیول طریقے سے کرنا پڑتا ہے جس پر کافی وقت لگ جاتا ہے ۔ عدنان اقبال مکی چیئرمین پاٹری ایسوسی ایشن اور آفتاب احمد ایگزیکٹو ممبر پاٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ انڈسٹری پہلے سے پریشان ہے اور 50 فیصد انڈسٹری پہلے بند ہو چکی ہے اس پر مزید ٹیکس کی وجہ سے باقی ماندہ انڈسٹری بھی بند ہو جائے گی۔ آپ ہمارا ایشو بورڈ میں پیش کریں اور آپ کی رہنمائی میں جہاں جانا پڑا ہم آپ کے ساتھ چلیں گے ۔