وزیرآباد:کیو ڈی پی ایس کی طالبہ کا گولڈ میڈل

وزیرآباد:کیو ڈی پی ایس کی طالبہ کا گولڈ میڈل

وزیرآباد(نا مہ نگار)قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی ہونہار طالبہ نے سائنسی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی طالبہ قربا بتول نے ICATSسائنس مقابلے میں سوفیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن لیکر گولڈ میڈل اپنا نام کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ نے طالبہ قربا بتول کو شاندار کامیابی پر گولڈ میڈل،سمارٹ واچ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،اس موقع پر پرنسپل میم سحرش سلیم اور محمد صفدر بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے کہا کہ سائنسی مقابلوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ سائنسی مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات بورڈ امتحانات میں اچھے نتائج حاصل کرینگے نسل نو اور پرائیویٹ تعلیم کے لئے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی خدمات قابل تعریف ہیں طلباء کو اعلیٰ اور جدید تعلیم سے آراستہ کرنے اور انہیں اچھے شہری بنانے کے لئے اسی طرح کوششیں جاری رکھیں گے ۔انہوں نے پرنسپل میم سحرش سلیم کی تعلیم کے لئے کی گئی خدمات کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں