زبر دستی پی او ایس سسٹم نصب نہیں ہونے دینگے :پی ایم اے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پرائیویٹ ہاسپٹل ایسوسی ایشن، پی ایم اے ، فیملی فزیشنز اور وائی ڈی اے کا مشترکہ کااجلاس، پی اوایس سسٹم کی ہسپتالوں اور کلینکس پر تنصیب اور۔۔۔
ڈاکٹروں کیخلاف ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ،پی ایم اے سنٹر، پی ایم اے پنجاب،پی ایم اے لاہور،پی ایم گجرات،پی ایم سیالکوٹ، پی ایم اے حافظ آباد،پی ایم اے ڈسکہ ،پی ایم اے منڈی بہاؤالدین،سوسائٹی آف فیملی فزیشنز لاھور، گوجرانوالہ اور ینگ ڈاکٹرز کی قیادت نے شرکت کی۔ صدر پی ایم اے سنٹر ڈاکٹر اظہار چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت جیسی بنیادی سہولت کو چھیننے کے درپہ ہے ، پی او ایس سسٹم پر تحفظات ہیں اور ہم ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، زور زبردستی اس سسٹم کی تنصیب نہیں ہونے دینگے ۔ صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر شاہد ملک نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کی اور کہا کہ ہم نے صوبائی وزیر صحت کو تمام مسائل گوش گزار کر دیئے ہیں، ڈاکٹر کمیونٹی کی مشکلات کم نہ کی گئیں تو ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔ صدر پی ایچ اے گوجرانوالہ ڈاکٹر میاں زاہد محمود کا کہنا تھا ادارے ڈاکٹر کمیونٹی کے لئے شدید مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔