انجمن طلبا اسلام وزیرآباد کے زیراہتمام عشق رسولؐ کانفرنس

وزیرآباد(نامہ نگار)انجمن طلبا اسلام ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے زیراہتمام نجی میرج ہال میں عشق رسول کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں قائد طلبا مبشر حسین حسینی مرکزی صدر انجمن طلبا اسلام پاکستان عبدالرحمن شاہ جنرل سیکرٹری پنجاب، اسامہ زاہد ، پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی، کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز پاکستان سید ضیا النور شاہ، سید بوعلی شاہ ایڈووکیٹ سابق مرکزی صدر، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن امتیاز احمد خا ن ، شبیر انجم مصطفائی، اقبال سیالوی، سمیع اللہ منہاس ایڈووکیٹ، اعجاز احمد پرویا ایڈووکیٹ، شکیل اعوان چیئرمین میڈیا وزیرآباد، خان آصف خان، ندیم گجر، شاہد کھوکھر و دیگر نے شرکت کی ۔ مبشر حسین حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام ایک غیر سیاسی طلبہ تنظیم ہے جو نوجوانوں میں اسلام اور پاکستان کی محبت اور دفاع کے لیے کام کرتی ہے ۔ انجمن طلبا اسلام نے ہمیشہ نبی کریم ؐکی ناموس اور اسلامی شعائر کی حرمت پر اُٹھنے والی ہر آواز پر لبیک کہا۔ 20جنوری انجمن طلبہ اسلام سے وابستہ ہر فرد کیلئے روحانی اور قلبی تسکین کا دن ہوتا ہے ۔قیام انجمن سے آج تک انجمن طلبہ اسلام نے لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں۔