موٹر سائیکل سواروں کیلئے گرین لائن منصوبے کا آغاز

موٹر سائیکل سواروں کیلئے گرین لائن منصوبے کا آغاز

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میں بھی جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار افراد کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے گرین لائن منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔ گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس منصوبے پر کام شروع کردیا ہے ۔

اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جی ڈی اے کاشان حفیظ بٹ نے بتا یاہے کہ سی ایم پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہم نے ٹریفک مینج کرنے کے لئے بائیکرز لین متعارف کروائی ہے ،یہ ایک نیا کنسیپٹ ہے ابھی ہم نے ایک کلو میٹر تک لین بنانی ہے ، ٹریفک پولیس والوں سے اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے ان پٹ لینی ہے پھر اس کے بعد انشا اللہ اسے پھر پورے گوجرانوالہ میں شروع کیا جائے گا ۔ 35سے 40ہزار بائیکرز روزانہ جی ٹی روڈ کو آمدورفت کے لئے استعمال کرتے ہیں اب جب ہم ان کے لئے ایک سے سائیڈ گزرنے کے لئے جگہ مختص کردیں گے تو ٹریفک مینج ہوجائے گی،ابھی ٹریفک موٹر سائیکل سواروں کی وجہ سے ڈسٹرب ہے ۔اب جب موٹر سائیکل سوار اس گرین لائن پر آجائیں گے تو ٹریفک کی روانی آسانی ہوجائے گی اور حادثات میں بھی کمی آئے گی اور ابھی یہ گرین لین منصوبہ ٹیسٹنگ فیز میں ہے اس میں کچھ چینجنگ کی جاسکتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ بہتر سے بہتر ہوجائے گا ۔ کاشان حفیظ نے بتا یا کہ شہریوں کو اس سلسلہ میں آگاہی دینے کے لئے سوشل میڈیا فلیکسز،بینرز کے ذریعے بھی مہم بھی چلائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں